عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کڑی تنقید کی

سری نگر: جموں و کشمیر میں قانون و انتظام کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کی طلب کردہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیراعلی محبوبہ مفتی کے شرکت نہ کرنے پر ریاست کی سب سے بڑی اور اہم حزب اختلاف نیشنل کانفرنس کے نگراں صدر اور سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے انہیں (محبوبہ مفتی) کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے آج کہا کہ وہ کم از کم ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں شامل ہوسکتی تھیں۔
مسٹر عبداللہ نے وزیراعظم کے غیر ملکی دورے سے آج واپس آنے کے بعد جموں و کشمیر میں قانون و انتظام اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نئی دہلی میں میٹنگ طلب کئے جانے کے سلسلہ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ مسٹر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا’ میں سمجھتا ہوں کہ اگر محترمہ محبوبہ میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے ریاست چھوڑ کر نہیں جاسکتی تھیں لیکن وہ ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ تواس میں شامل ہوسکتی تھیں۔ لیکن بدقسمتی سے اس میٹنگ میں ریاست کی کوئی نمائندگی نہیں ہوئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Omar questions cms absence from meet on kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply