گؤ رکشکوں کے خلاف وزیر اعظم کے بیان کو عمر عبداللہ نے سراہا

سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو، جس میں انہوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر ہونے والی ہلاکتوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی خوفناک حرکتوں کے مرتکبیں وزیر اعظم کے بیان پر عمل کریں گے۔ مسٹر عبداللہ جو کہ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر بھی ہیں، نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’سر آپ نے بہت خوب فرمایا۔
یہاں امید کرتے ہیں کہ ایسی حرکتوں کے مرتکبین آپ کے الفاظ کو سنجیدگی سے لیکر ان پر عمل کریں گے‘۔ مسٹر عبداللہ وزیر اعظم مسٹر مودی کے بیان کہ ’گاؤ بھکتی کے نام پر لوگوں کو مارنا قابل قبول نہیں ہے۔ مہاتما گاندھی ایسی حرکتوں کی تائید نہیں کریں گے‘۔ وزیر اعظم مودی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو گجرت کے دارالحکومت احمدآباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Omar abdullah lauds statement of pm modi on cow vigilantism in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply