ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ بھی منی لانڈرنگ معاملہ میں گرفتار

سرینگر:نفورسمٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ہدایت پر جموں و کشمیر پولس نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے شاہ کے خلاف کئی بار سمن جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ای ڈی کی جانب سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
شبیر شاہ حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، جس کے سربراہ علی شاہ گیلانی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں کی مقامی پولس نے شبیر شاہ کو سری نگر کے سنت نگر میں واقع رہائش گاہ سے کل رات گرفتار کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ پاکستان سے پیسے لے کر وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں کل ہی سات علیحدگی پسند لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دہلی پولس نے تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now separatist leader shabir shah arrested for funding terror in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply