کشمیر کے حوالے سے وزیر داخلہ کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں : حریت کانفرنس

سری نگر: بزرگ علیحدگی پسند راہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان کہ ’وہ کشمیر کی صورتحال کو نارمل بنانے کے لیے تمام متعلقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں اور یہ کہ سارا ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہوں‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے صاف کیا ہے کہ کشمیر کوئی امن وقانون کا مسئلہ ہے اور نہ حالات کی خرابی کوئی بنیادی پرابلم ہے بلکہ یہ لوگوں کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے، جس کی واگزاری کا ہندوستان نے ان کے ساتھ وعدہ کیا ہے۔
حریت نے کہا کہ ہندوستان ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی حامی بھرلے تو یہ کشمیر مسئلے کا پرامن حل نکالنے کی واحد سبیل ہوگی اور اسی سے جموں کشمیر کے حالات نارمل ہونے کی امید پیدا ہوگی۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسٹر راجناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کے حوالے سے جو بیان دیا ہے، اس میں نئی بات کوئی نہیں ہے، بلکہ یہ وہی رسمی باتیں ہیں، جن کا اعادہ وہ بار بار کرتے رہتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nothing new in rajnaths statement says syed ali geelani in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply