کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہڑتال سے عام زندگی مفلوج

سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کچھ حصوں میں جمعہ کے روز حزب المجاہدین سے وابستہ دو انتہا پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور میں جمعہ کی صبح پتھراؤ کے چند واقعات پیش آئے، تاہم پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر منتشر کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سوپور کے نتھی پورہ زینہ گیر میں دو مقامی انتہا پسندوںکی ہلاکت کے خلاف سوپور کے زینہ گیر بیلٹ میں غیراعلانیہ ہڑتال کے باعث معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی۔ زینہ گیر بیلٹ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ ترال میں انتہا پسندوں کی ہلاکت کے خلاف جزوی ہڑتال کی گئی۔ قصبہ میں بیشتر دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Normal life hit due to separatists strike in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply