کرفیو میں سختی کے باعث سری نگر کی جامع مسجد میں چودھویں جمعہ کو بھی نماز نہیں ہو سکی

سری نگر: وادی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں مسلسل چودھویں جمعتہ المبارک کو بھی سخت ترین کرفیو اور بندشوں کے ذریعے نماز کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی۔
اس کے علاوہ کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو دارالحکومت سری نگر کے 6 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو اور باقی ماندہ حصوں میں سخت ترین بندشیں عائد کرکے علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی ’راج بھون‘ تک مارچ کی کال ناکام بنادی۔ تاہم کرفیو اور سخت ترین بندشیں عائد رہنے کے باوجود وادی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعددرجنوں مقامات پر آزادی حامی ریلیوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا۔
بعض مقامات پر احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سری نگر کے مزید علاقوں کو کرفیو کے دائرے میں لایا گیا تھا جبکہ وادی کے سبھی بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لئے بندشیں عائد کر دیگئی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No prayers in jamia masjid for 14th friday in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply