فرقہ پرستی ملک کی آزادی اور سالمیت کے خطرہ بن سکتی ہے:فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان بشمول جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی مبینہ فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ پرستی ملک کی آزادی اور سالمیت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے اور بقول ان کے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی سیکولر قوتوں کو متحد ہو کر فرقہ پرستی کے خلافلڑائی لڑنا چاہیے۔
فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت دفعہ 370 کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کی جو طوطے کی طرح رٹ لگا رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔.فاروق عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ آر ایس ایس اور پی ڈی پی والوں نے مل کر ریاست میں فرقہ پرستی کا رجحان بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی پوشیدہ پالیسی عیاں ہوگئی ہے اور وہ لوگوں کو مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Title: no power can scrap article 370 says farooq abdullah | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply