کشمیر میں9سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد ،گلا گھوٹا، سر کچلا اور آنکھیں پھوڑ دیں

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمولا ضلع میں ایک9سالہ بچی سے اجتماعی جنسی زیادتی کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔اس سے جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں بچی کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی سمیت5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

بارہمولہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ امتیاز حسین میر نے کہا کہ یہ بچی اڑی کی رہائشی تھی اور23اگست سے لاپتہ تھی۔جس کی گمشدگی کی اس کے والد نے رپٹ درج کرادی تھی۔اتوار کے روز اس بچی کی مسخ شدہ لاش ایک قریبی جنگل میں ملی۔انہوں نے کہا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے اڑی کے ایس ڈی پی او کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

اس تحقیقاتی ٹیم نے ملزموں سے تفتیش کی اور سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر مقتولہ کی سوتیلی ماں نے اس 9سالہ بچی کی آبرو ریزی اور قتل کی ہولناک اور رونگٹے کھڑے کردینے والی داستان سنائی ۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر کی دوسری بیوی اور اس کے بچوں سے اس کی دیرینہ عداوت تھی ۔ا س کے شوہر کا زیادہ تر وقت دوسری بیوی کے ساتھ گذرتا تھا اور یہ بچی اس کے شوہر کی بہت لاڈلی تھی۔

اس لیے اس نے اس سوتیلی بچی کو ہی راستہ سے ہٹانے کی سازش رچی۔ اتوار کو وہ تیز دھار والا چھرا لے کر گئی اور بچی کو ایک قریبی جنگل میں لے گئی ۔وہاں اس کا14سالہ بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچ گیا ۔اور سوتیلی ماں کے سامنے ہی ان لڑکوں نے باری باری اس بچی سے جنسی زیادتی کی اور اس کے بعد اس کی سوتیلی ماں نے اس کا گلا گھوٹ دیا۔

جس وقت اس کی ماں گلا دبا رہی تھی تو سوتیلے بھائی نے بچہ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا ۔ایک دوسرے لڑکے نے چھرے سے اس کی آنکھیں پھوڑ دیںاور پھر اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب چھڑک دیا۔اور لاش جھاڑیوں میں ڈال کر اس کو صنوبر کے پیڑوں کی ڈالیوں او ر شاخوں سے ڈھانپ دیا۔پولس نے جائے واردات سے قتل میں استعمال کیے گئے تمام ہتھیار برآمد کر لیے۔پولس نے تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine year old gangraped eyes gouged strangled by stepmother in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply