این آئی اے سات علیحدگی پسند کشمیری لیڈروں کے خلاف جمعرات کوفرد جرم عائد کرے گی

نئی دہلی: حکومتی ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) وادی کشمیرمیں دہشت گردوں کی مالی اعانت کے کیس میں ملزم سات کشمیر علیحدگی پسندوں اور ایک تاجر کے خلاف جمعرات کو ،جس روز ان کی عدالتی تحویل بھی ختم ہو رہی ہے،فردجرم عائد کرے گی۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق چونکہ18جنوری کو ان سب کی عدالتی تحویل ختم ہورہی ہے اس لیے ایجنسی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور منی لانڈرنگ کی مختلف دفعات کے تحت ساتوںعلیحدگی پسند لیڈروں اور تاجر کے خلاف الزمات طے کرے گی۔
12جنوری کو دہلی کی ایک عدالت نے ان ساتوں کشمیری لیڈروں اور تاجر کو 18جنوری تک کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔ان سب پر الزام ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے اور پتھر بازی کرانے کے لیے انہیں پاکستان سے پیسہ ملتا ہے۔
ان ساتوں ملزموں کو ،جن میں سخت گیر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا داماد الطاف احمد شاہ، اعتدال پسند حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے قریبی مشیر آفتاب ہلالی شاہ عرف شاہد الاسلام اور گیلانی قیادت والی حریت کے ترجمان ایاز اکبر کھانڈے بھی شامل ہیں۔ تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی کو گذشتہ سال 17اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia to file chargesheet against kashmiri separatist leaders on thursday in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply