کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبد القیوم کی این آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلبی

سری نگر: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو فنڈ مہیا کرانے کے معاملے میں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کو سمن جاری کر کے آج این آئی اے کے ہیڈکوارٹرمیں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سے قبل این آئی اے نے اسی معاملے میں ایک ہفتہ پہلے جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے علاقائی صدر نورمحمد کلوال کو سمن جاری کیا تھا۔ خیال رہے کہ این آئی اے نے 17اگست کو کشمیر کے اہم کاروباری ظہور وٹالی کو پاکستان سے دہشت گردوں، علاحدگی پسندوں اور وادی میں پتھر پھینکنے والوں کو فنڈ مہیا کرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وٹالی کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ این آئی اے نے آٹھ لوگوں کو بھی گرفتار کیا تھا جن میں حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے صدر سید علی شاہ گیلانی کے دو بیٹے ،پوتا اور دونوں گروپ کے ترجمان شامل ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia summons kashmir hc bar association head in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply