حزب المجاہدین کے سرغنہ صلاح الدین کا دوسرا بیٹا شکیل یوسف بھی گرفتار

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے سید شکیل یوسف کو گرفتار کر لیا۔ شکیل کو دہشت گردی مالی مدد کیس میں سری نگر میں واقع ان کی رام باغ رہائش گاہ سے بدھ کی شب میں گرفتار کیا گیا۔

این آئی اے نے ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) اور مقامی پولس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکیل ولد سید صلاح الدین کو دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے کے الزام میں سری نگر کے رام باغ سے گرفتار کر لیا۔

شکیل شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکیمس) میں سینیئر لیب ٹیکنی شئین ہے اور سید شاہ یوسف کا چھوٹا بھائی ہے۔ شاہدیوسف کو این آئی اے پہلے ہی گذشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کر چکی ہے۔شاہد جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت میں سرکاری ملازم تھا۔پاکستان مقیم سید صلاح الدین جموں و کشمیر کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سرغنہ ہے ۔

وہ یونائیٹڈ جہاد کونسل کا بھی چیرمین ہے۔این آئی اے نے الزام لگایا کہ شکیل اس کیس کے ایک اور ملزم اعجاز بھٹ کے ذریعہ، جو فرار ہے اور سعودی عرب میں مقیم ہے،امریکہ کی انٹرنیشنل وائر ٹرانسفر کمپنی کے توسط سے بھیجی گئی رقم وصول کرتا تھا۔ایجنسی نے کہا کہ بھٹ کے کئی ہندوستانی رابطوں میں شکیل بھی شامل تھا۔شکیل سے بھٹ کا ٹیلی فونی رابطہ تھا جس میں اسے پیسہ حاصل کرنے کے لیے کوڈ بتایا جاتا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia arrests syed salahuddins son in terror funding case in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply