جدید ترین رائفلوں سے لیس30 کشمیری انتہا پسندوں کا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سری نگر: وادی کشمیر میں جنگجوو¿ں کانیا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں فوجی وردیوں میں ملبوس قریب 30 جنگجوو¿ں کو انواع و اقسام کی رائفلیں لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو جس کی عکس بندی وادی میں ہوئی ہے، کو گذشتہ دس دنوں سے مواصلاتی کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ خدمات معطل رہنے کے باوجود سماجی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ منٹ کے دورانیے کے اس ویڈیو میں مختلف ساخت کی رائفل لہراتے ہوئے 30 جنگجوو¿ں کو ایک ایک کرکے کیمرہ کے سامنے نمودار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ .فوجی وردیوں میں ملبوس ان جنگجوو¿ں کو پریڈ اور اپنے ہتھیاروں کو ہوا میں لہراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا ’ہم نے ویڈیو کی صداقت جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی ہے۔ ہم ا±س علاقے کا پتہ بھی لگانے کی کوشش کررہے ہیں جہاں اس ویڈیو کی عکس بندی ہوئی ہے‘۔ اگرچہ وادی میں جنگجوو¿ں کی ویڈیوز سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہونا ایک معمول ہے، تاہم یہ پہلی دفعہ ہے کہ جب اتنی بڑی تعداد میں جنگجوو¿ں کو کسی ویڈیو میں دیکھا گیا۔ اس ویڈیو سے قبل وائرل ہونے والے ویڈیوز میں جنگجوو¿ں کی تعداد پانچ سے دس ہوتی تھی۔ وادی میں جنگجوو¿ں کی ویڈیوز کو سماجی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا رجحان حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے مہلوک کمانڈر برہان مظفر وانی نے قائم کیا تھا۔ .برہان وانی کو سیکورٹی فورسز نے گذشتہ برس 8 جولائی کو اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ایک گاو¿ں میں جاں بحق کیا۔ ا±ن کی ہلاکت کے بعد وادی میں بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور کم از کم پانچ ماہ تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں قریب 100 عام شہری ہلاک جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ا±ن کے جانشین سمجھے جانے والے ایچ ایم کمانڈر ذاکر رشید بٹ عرف موسیٰ نے بھی اپنے کئی ایک ویڈیو کو سماجی ویب سائٹس پر وائرل کرایا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New video showing kashmiri militants carrying assault rifles goes viral in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply