کشمیر میں سیکورٹی ایڈوائزری جاری ہوتے ہی کشمیریوں میں خوف و ہراس کی لہر

سری نگر: جموں و کشمیر کی سابق وزراءاعلیٰ و بالترتیب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور نیشنل کانفرنس رہنما محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے وادی میں صرف سیاحو ں اور امرناتھ یاتریوں کے لیے سیکورٹی ایڈوائزری جاری کرنے اور وسیع پیمانے پر اضافی فوج تعینات کرنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری ریاست میں خوف و ہراس کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہون نے اپنی زندگی میں مقامی لوگوں میں ایسی سراسیمگی اور خوف نہیں دیکھا جیسا یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر کشمیر چھوڑکر چلے جانے کی نصیحت کرنے کے بعد سے عوام میں پایا جارہا ہے۔

وادی کشمیر کے حالیہ تغیرات کو نفسیاتی جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ حالیہ تغیرات نے ماحول میں ایک عجیب قسم کی اضطرابی کیفیت پیدا کردی ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ ایڈوائزری جاری ہونے کے فوراً بعد لوگوں میں ایسا خوف و ہراس پھیلا کہ انہوں نے حفظ ما تقدم کے طور پراپنی جمع پونجی بینکون سے نکالنے کے لیے اے ٹی ایمز پر لمبی قطاریں لگالیں۔

اوراشیائے ضروریہ خاص طور پر دالیں، چاول،چینی، ڈبہ بند خوراکیں اور دودھ پاؤڈر کے ڈبے اور کنڈینس ملک مکی خریداری کے لیے گلی محلوں میں واقع بدکانوں اور تمام چھوٹے بڑے بازاروں پر ٹوٹ پڑے۔پیٹرول پمپوں اورمیڈیکل اسٹورز کے باہر بھی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

اسی دوران عمر عبداللہ نے دعوٰ کیا کہ یہ ایڈوائزری جاری ہوتے ہی گلمرگ میں واقع ہوٹلوں میں قیام پذیر لوگوں کو جبراً ہوٹلوں سے نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو پہلگام اور گلمرگ سے باہر پہنچانے کے لیے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یاتریوں کو کوئی خطرہ ہے تو گلمرگ کیوں خالی کرایا جارہا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Never seen such panic among kashmiris mehbooba mufti in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.