کشمیر میں چوٹیاں تراش وارداتوں کی اصل ذمہ دار حکومت ہے: نیشنل کانفرنس

سری نگر: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر میں خواتین کی جبری بال تراشی کے نہ تھمنے والے سلسلے کے لئے حکومت کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے سنگین ہونے تک حکومت خواب غفلت میں سوئی رہی اور بعد میں غیر سنجیدہ بیان بازی اور اقدامات سے ایک کنفیوژن پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے پیر کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر پر پائین شہر کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے بال تراشی کا سراغ دینے پر 3لاکھ انعام کا اعلان کیا پھر اس رقم کو دوگنا کرکے 6لاکھ کا انعام رکھا گیا ،پھر ان واقعات کو دیوانگی (Hysteria)، ہیجانی رویہ اور وہم و نفسیاتی عمل سے تعبیر کرنے کے لئے ایک ناکام مہم چلائی گئی ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nc protests against govts failure in containing braid chopping in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply