جموں کے راجوری میں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم، دو زخمی،دفعہ 144 نافذ

جموں: جموں خطہ کے ضلع راجوری کے کالا کوٹ علاقہ میں منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ، جس میں کم ا زکم دو افراد زخمی ہو گئے، راجوری کے کالاکوٹ بیلٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ضلع انتظامیہ نے کالاکوٹ میں میونسپل کی حدود میں آنے والے تمام اسکول اور کالج بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہدفعہ 144 کا نفاذ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ کالاکوٹ میں منگل کو بی جے پی اور این سی کے ممبران کے درمیان نئے پنچایتی وارڈوں کی تشکیل کے معاملے پر شدید جھڑپیں ہوئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت کے نئے پنچایتی وارڈوں کی تشکیل کے اقدام کی مخالفت کی جس کے بعد این سی اور بی جے پی کے ممبران کی درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکن زخمی ہوئے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nc bjp workers clash in rajouri 2 injured in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply