شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں دو انتہا پسندہلاک

سرینگر:شمالی کشمیر میں ضلع باندی پورا کے گوری خان گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور انتہاپسندوںکے درمیان تصادم میں دو انتہا پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گوریخان گاؤں میں انتہا پسندوںکے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستہ (ایس اوجی) نے کل دیر رات ایک مشترکہ مہم چلائی۔
سیکورٹی فورسز نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر انتہا پسندوں کے فرار ہونے کے تمام راستے مسدود کرنے کے لیے سر شام سے ہی پورے علاقے کا محاصرہ کرلیاتھا اور صبح ہوتے ہی جوانوں نے تلاشی مہم شروع کردی۔
اسی سلسلے میں جب وہ گاؤں کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی جس کا سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ اس تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ جنگجو کی شناخت کی جارہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National two militants killed in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply