نیشنل کانفرنس گرفتار کشمیری نوجوانوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی:پارٹی ترجمان ساگر

سری نگر: (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی وادی کشمیر میں رواں احتجاجی لہر کے دوران گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی۔
پارٹی ترجمان کے مطابق جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی سے وابستہ لیگل سیل کے ممبران اور عہدیداران کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی لیگل سیل ہر ایک ضلع میں ایسے نوجوانوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی جنہیں موجودہ حکومت نے فرضی کیسوں میں ملوث ٹھہرا کر اپر مختلف مقدمات دائر کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
اجلاس میں ریاست خصوصاً وادی کی موجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال کے علاوہ لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں سیر حاصل بحث کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے اپنے اپنے علاقوں میں گذشتہ52روز سے جاری کرفیو، بندشوں ،زیادتیوں ، گرفتاریوں اور لوگوں کا زد و کوب کرنے کی کارروائیوں سے پیداشدہ صورتحال کے حوالے سے بات کی۔
اجلاس میں گذشتہ52روز کے دوران فورسز کے بے جا اور بلاجواز طاقت کے استعمال سے جاں بحق ہوئے شہریوں کے بلند درجات اور لواحقین اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرنے کے لئے دعا مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ ملک اور ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National conference to provide legal aid to youths arrested in kashmir valley in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply