نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں ایک سابق سرپنچ کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا

سری نگر:نیشنل کانفرنس نے جنوبی کشمیر کے ڈورو شاہ آباد میں سابق سرپنچ سجاد احمد ملک کی پراسرار ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصل حقائق عوام کے سامنے لانے کے لئے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو اور انچارج کانسچونسی ڈورو شاہ آبادہ ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سجاد احمد ملک کے انکاؤنٹر کے بارے میں ہر طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں اور مقامی آبادی نے بھی پولیس اور فوج کے دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔
مقامی آبادی نے اس ہلاکت کو حراستی ہلاکت اور فرضی انکاؤنٹر قرار دیا ہے،اس لئے ضروری بنتا ہے کہ اس ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات میعادد بند ہونی چاہئے اور اس قتل میںملوث لوگوں کو قرارواقعی سزا دی جانی چاہئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National conference demands judicial probe of former sarpanch murder in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply