نیشنل کانفرنس کاوفد جموں وکشمیر کے گورنر سے ملا،حالات گوش گذار کیے

سری نگر: وادی کشمیر میں گذشتہ 88 روز سے جاری کشیدگی پر ریاست کی سب سے بڑی حزب اختلاف نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کے روز ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ذاتی طور پر مرکزی سرکار کے ساتھ معاملات اٹھائے اور ساتھ ہی مرکز کو مسئلہ کشمیر کے سیاسی حقیقت کو تسلیم کرکے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لئے قائل کریں۔
وفد کی قیادت پارٹی کی سینئر خواتین لیڈر اور سابق وزیر سکینہ ایتو کررہی تھیں، وفد میں ممبرانِ قانون سازیہ ڈاکٹر بشیر احمد ویری، الطاف احمد کلو، عبدالمجید بٹ لارمی، علی محمد ڈار، قیصر جمشید لون، شوکت حسین گنائی، سینئر لیڈران میر سیف اللہ، پیرآفاق احمد اور صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار شامل تھے۔ یہاں جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے گورنر کو بتایا کہ فوج اور فورسز کس طرح لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National conference delegation meet jk governer in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply