کشمیر شوپیاں ضلع میں پولیس کی گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ہلاک

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں میں کل رات پولیس کی ایک گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار کاشف مشتاق میر کو ٹکر ماردی ، جس میں میر اور اس کے پیچھے بیٹھا شخص بر ی طرح زخمی ہوگیا۔
شدید طور پر زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں میر کی موت ہوگئی جب کہ اس کے دوست کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ اس حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Motorcyclist killed pillion injured after hit by police vehicle in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply