کشمیر میں ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایک موٹرسائیکل ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ کل رات اس وقت پیش آیا جب سرینگر-
بارہمولہ سڑک پر ٹرک کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہو گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا جسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مرنے والے کی شناخت باسط مقبول کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے اس کی جانچ کر رہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Motorcyclist hit and killed by vehicle in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply