لشکر طیبہ کانہایت مطلوب دہشت گرد ابو دوجانہ مسلح تصادم میں ہلاک

سری نگر: منگل کی صبح جموں و کشمیر کے پلوامہ کے قریب ہیکڑی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم کے دوران جموں و کشمیر میںلشکر طیبہ کے نہایت مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ابو دوجانہ ہلاک ہو گیا۔ جس وقت رات تین بجے سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کیا تو دوجانہ عارف لالیہاری اور دیگر دو دہشت گردوں کے ساتھ ایک مکان میں روپوش تھا۔
پاکستان میں پیدا ہونے والا دوجانہ وادی کشمیر میں لشکر کا کمانڈر تھا لیکن چند ماہ پہلے لشکر طیبہ میں ہی عہدیداروں میں اختلافات ہوجانے کے بعد اس کے گروپ نے اسے غیر مسلح کر دیا تھا۔دوجانہ سیکورٹی فورسز اور غیر فوجیوں پر حملوں کے تین درجن سے زائد حملوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر پر 15لاکھ روپے کا انعام تھا۔
سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے جن نہایت مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار کی ہے اس میں دوجانہ کا بھی نام تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Most wanted lashkar terrorist abu dujana killed in encounter in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply