یشونت سنہا کا امن مشن گروپ سری نگر پہنچا،کشمیر پر مودی کے بیان کو شاندار بتایا

سری نگر: کشمیر پروزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو مذاکرات کی جانب ایک مثبت قدم سے تعبیر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ کنسرنڈ سٹی زنز کی پانچ رکنی ٹیم نے بھی مرکز کو یہی رپورٹ دی تھی کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہی مضمر ہے۔ مسٹر سنہا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب کشمیری عوام تک پہنچنے اوروادی میں امن کی بحالی میں معاون کا کردار ادا کرنے کی منا کے ساتھ ان کی قیادت والی پانچ رکنی ٹیم گذشتہ شام سری نگر پہنچ گئیجہاں اس نے مختلف لوگوں بالخصوص قومی دھارے میں شامل سیاسی جماعتی کے لیڈران کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
یہ گذشتہ ایک سال میں مسٹر سنہا کی قیادت والی ٹیم کا تیسرا ’دورہ کشمیر‘ ہے۔ امور خارجہ کے سابق وزیر کی قیادت والے اس کنسرنڈ سٹیزنز گروپ یا متفکر شہریوں کے گروپ نے گذشتہ برس اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں وادی کا دورہ کرکے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔ تاہم ٹیم نے ہر بار واضح کیا کہ ان کا سرکار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ گروپ نے اپنا پہلا دورہ کشمیر گذشتہ برس 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کے ا طراف میں بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر کے تناظر میں کیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modis statement on kashmir very good yashwant sinha in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply