حریت ،کشمیری عوام اور پاکستان کو شامل کیے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں:میر واعظ

نئی دہلی:یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان ہائی کمیشن میں منعقد تقریب میں بدھ کے روز علیحدگی پسند و سخت گیر کشمیری رہنماؤں کی شرکت پر کانگریس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاکستان کے تئیں ایک کنفیوزڈ پایسی پر عمل پیرا ہے۔
کانگریس ترجمان ٹام وڈکن نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط کا جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماو¿ں کی میزبانی پر تبصرہ کرنے کے لیے کہاگیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر وہ سوائے اس کے کچھ نہیںکہہ سکتے کہ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت الجھن میں مبتلا ہے کہ وہ پاکستان کے تئیں کیا پالیسی اختیار کرے ۔اسی لیے کبھی تو پاکستانی سفیر کی کشمیری علاحدگی پسندوں سے ملاقات پر خارجہ سکریٹری کی سطح کے مذاکرات منسوخ کر د یے جاتے ہیں اور کبھی حکومت میں شامل لوگوں کو نہ صرف پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی کسی تقریب میں علاحدگی پسندوں کی شرکت اور ان کا وہاں والہانہ استقبال کیے جانے میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی بلکہ خود حکومت کے وزیر اس پروگرام میں موجود رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان پر منائی جانے والی تقریب میں کشمیری علیحدگی پسند رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاو¿ڈیکر بھی موجود تھے اور انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام کو اپنی نیک خواہشات بھیجی تھیں ۔ گذشتہ سال بھی اس پروگرام میں ان کے کابینی رفیق وی کے سنگھ نے بھی شرکت کی تھی جس پر میڈیا نے خوب واویلا مچایا تھا ۔ اس پروگرام میں حریت کانفرنس کے شدت پسند رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے لیے سیاسی نقطہ نظر اختیار کرنے کا مطالبہ کیااور مودی حکومت کے سخت موقف کی مذمت کی۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ بی جے پی قیادت والی موجودہ حکومت کشمیر کے حوالے سے باجپائی حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوگی لیکن مودی حکومت نے اپنا موقف اور بھی سخت کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حریت ، کشمیریوں اور پاکستان تینوں کو شامل کیے بغیر کشمیر کے مسائل حل کرنے میں کامیابی نہیں مل سکتی۔حریت کانفرنس کے شدت پسند گروپ کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ یوں تو ہندوستان خود کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن مسلمانوں ، سکھوں اور دلتوں سمیت تمام اقلیتی فرقوں کے ساتھ اس کا سلوک تفریق آمیز ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt confused on pak policye says congress in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply