جموں وکشمیر میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل

سری نگر: پورے جموں وکشمیر میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی ہنوز معطل ہے۔
وادی کے تمام حصوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھرپ میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر 8 اور 9 جولائی کی درمیانی رات کو معطل کردی گئی تھی جبکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔
موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے 6 روز بعد 14 جولائی کو رات کے قریب آٹھ بجے پوری وادی میں موبائیل فون سروس بھی معطل کی گئی تھی۔ فون اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین خاص طور پر طلبا،سیاحوں ، صحافیوں اورتاجروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کشمیر سے باہر تجارت اور کاروبار کے سلسلے میں مقیم کشمیریوں نے کہا کہ وادی میں فون اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی وجہ سے وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بات نہیں کرپاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mobile internet services remain suspended in jammu kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply