کشمیر میں پی ڈی پی ایم ایل اے کے مکان پر پیٹرول بم سے حملہ

سری نگر: کشمیر کے شوپیان میں حکمراںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ممبر اسمبلی محمد یوسف بٹ کی رہائش گاہ پر شر پسندوں نے پٹرول بم سے حملہ کر دیا جس میں مکان کو کافینقصان پہنچا۔ شوپیان سے موصول خبروں کے مطابق شر پسندوں کے پٹرول بم حملے سے مکان میں آگ لگ گئی ۔لیکن قبل اس کے کہ مکان پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آتا اس پر قابو پالیا گیا۔ لیکن کچھ کھڑکیاں جل گئیں۔یوسف بٹ کا مکان جنوبی کشمیر کے شوپیان کے گاو¿ں میماندار میں ہے۔واضح ہو کہ اس واقعہ سے قبل شر پسندوں نے رین بو انٹرنیشنل نام کے ایک پرائیویٹ اسکول کی بس پر اشتعال انگیز نعرے گاتے ہوئے پتھراو¿کر دیا تھا جس میں چار بچے زخمی ہو گئے۔اس بس میں50بچے اور اسکول ٹیچرز تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mlas house attacked with petrol bomb in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply