حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کو پھر خانہ نظربندکردیا گیا

سری نگر:حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق کو بدھ کے روز ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کردیا گیا۔ انہیں گذشتہ جمعہ کو 57 دنوں کی نظربندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے معمول کے مطابق پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد جاکر خطبہ دیا تھا۔ میرواعظ نے بدھ کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’مجھے ایک بار پھر نظربند کیا گیا۔ چار روز قبل ہی مجھے دو ماہ کی خانہ نظربندی سے رہا کیا گیا تھا‘۔
دریں اثنا حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے میرواعظ کو انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کر کے ان کی دینی و سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت چیرمین کو دو ماہ تک مسلسل اپنی رہائش گاہ میں نظر بند رکھے جانے کے بعد صرف پانچ روز قبل رہا کر دیا گیا اور محض پانچ دن کے وقفے کے بعد پھر نظر بند کرنا ریاستی حکمرانوں کی استعماری اور آمرانہ سوچ سے عبارت سیاست کاری ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz umar farooq put under house arrest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply