حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ نظربند، گیلانی کی خانہ نظربندی جاری

سرینگر: حریت کانفرنس (ایچ سی )کے اعتدال پسند دھڑے کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کو آج سری نگر میں خانہ نظربند کر دیا گیا اور سخت گیر دھڑے کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی پر لگی پابندیاں بھی جاری رہیں گی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح کی نماز کے فوراً بعد بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے جوانوں کو میر واعظ کی نگین میں واقع آبائی رہائش گاہ کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ اس نے بتایا کہ بعد میں میر واعظ کو ہدایت کی گئی کہ اگلے حکم تک اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔
ترجمان نے کہا کہ حریت کے صدر کا آج دوپہر میں شہر کی ایک مسجد میں لوگوں سے خطاب کرنے کا پروگرام تھا۔ بنیاد پرست حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق مسٹر گیلانی بھی گزشتہ قریب ایک سال سے نظربند ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گیلانی کی حیدرپورا میں واقع رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے جوان تعینات ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz umar farooq in house arrest again in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply