کیا میر واعظ عمر فاروق نے ”مبارک باد ،پاکستان“جیسا پیغام ہندوستانی جیت پر بھی ہند کو کبھی بھیجا؟

سری نگر:کیا کبھی کوئی پاکستانی پاکستان کے ہی خلاف ہندوستان کی جیت پر اسے دیوالی گفٹ بتاتے ہوئے اظہار مسرت کر سکتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتا نظر بھی آگیا تو اسے یقینا ایسی ہی سزا ملے گی جیسی شمالی کوریا میںجنوبی کوریا کا کوئی ٹی وی سیریل دیکھنے کی پاداش میں دس افسروں کو سزائے موت دے دی گئی اور کئی خاتون کھلاڑیوں پر کسی میچ کے دوران جنوبی کوریائی کھلاڑیوں سے بات کرنے پر عتاب نازل کیا گیا۔ لیکن یہ ہندوستان ہے جہاں کانوں سنی نہیں بلکہ آنکھوں دیکھی بات ہے کہ چمپینز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان پر پاکستانی جیت کا اس طرح جشن منایا گیا اور ایسی آتش بازی کی گئی جس سے لگ رہا تھا کہ یا تو دیوالی قبل از وقت آگئی،کوئی بارات نکل رہی ہے یا لوگ شب برات منا رہے ہیں۔ اس کا اظہار کشمیر ی لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ کیا ہے۔
انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا کہ ” میں گھر سے باہر ہونے والی آتش بازی کی آوازیں سن رہا ہوں،ایسا لگ رہا ہے کہ وقت سے پہلے ہی عید آگئی ہو ، مبارک باد، پاکستان۔حیرت تو اس بات پر ہے کہ یہ کشمیری کھائیں ہندوستان کا اور گائیں پاکستان کا۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔ کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اپنے ملک کے دشمن کی حمایت کرو۔ جبکہ اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ جس ملک میں رہتے ہو اس سے محبت کرو اور اس کے قوانین کا احترام کرو۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ میر واعظ جیسی ذہنیت کے لوگوں کا اسلام کوئی دوسرا ہے۔
ایسے ہی حالات میں یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑتاہے کہ ہندوستان کی تقسیم نہ ہی ہوئی ہوتی تو اچھا تھا۔کیونکہ پاکستان بننے سے ہی یہ ساری خرابیاں آرہی ہیں۔ دہشت گردوں کو پنپنے کا معوقع مل رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردی کی فصل کے لیے پاکستان سے زیادہ زرخیز زمین دنیا کے کسی حصہ میں نہیںہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا ہوتا تو یہ کشمیر رہنما کس کی گاتے۔اگر انہیں پاکستان اتنا ہی عزیز ہے تو وہ پاکستان کیوں نہیں چلے جاتے کیوں ہندوستان میں مقیم ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz umar farooq cheers for pakistan in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply