میرواعظ کی کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور تنظیم اسلامی ممالک سے فریاد

سری نگر:حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون ، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاز بن امین مدنی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین (پی فائیو) کے حکام اور اقوام متحدہ کے مستقل نمائندہ کے نام اپنے ایک مکتوب میں جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی طرف ان کی توجہ دلاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہند اور ریاستی سرکار نے کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور صرف تین دن میں 32 سے زیادہ نہتے اور معصوم شہریوں کو ’ گولی مار کر ہلاک کرو‘ کے ساتھ ساتھ 1500 سے زیادہ شہریوں کو شدید زخمی اور معذوربنا دیا ہے۔
حریت کانفرنس (ع) نے مذکورہ مکتوب کو یہاں من و عن میڈیا کے نام جاری کیا۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ پورے کشمیر کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کی بندشوں کی زد میں لاکر عوام الناس کا کا قافیہ حیات تنگ کیا گیا ہے۔
حریت چیئرمین نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت مہذب اقوام اور ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ننگی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنے کے لئے اور کشمیر مسئلہ کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لئے کشمیری قیادت اور پاکستان کے ساتھ جامع مذکرات کی بحالی کے لئے دباؤ ڈالے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz omar farooq asks oic and uno to intervene in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply