سات شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں دوشنبہ کو پورے کشمیر میں تین روز کے سوگ و ہڑتال کا اعلان

سری نگر: حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے اعلان کیا ہے کہ کشمیری عوام 17دسمبر بروز دو شنبہ جوائنٹ ریزس ٹنس لیڈر شپ (جے آر ایل) گروپ کے پرچم تلے مارچ کریں گے۔ یہ مارچ بادامی باغ فوج چھاو¿نی تک کیا جائے گا ۔

مارچ کا مقصد گذشتہ روز سلامتی دستوں کی فائرنگ سے 7شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج اور یہ کہنے کے لیے ہے کہ روزانہ مارنے کے بجائے ایک ہی بار میں ہم سب کو ہلاک کر دیا جائے۔عمر فاروق نے مرکزی حکومت کو تلقین کی کہ یہ غیر انسانی فعل بند کرے کیونکہ اس سے سوائے اس کے کچھ حاصل نہیں ہوگا کہ بغاوت اور منافرت اور بڑھے گی۔

حریت لیڈر نے مزید کہا کہ حریت لیڈر نے مزید اعلان کیا کہآج سے آئندہ تین روز تک پوری ریاست میں سوگ او ر مکمل ہڑتال رہے گی۔ واضح ہوکہ ہفتہ کو علی الصباح پلوامہ میں مظاہرین اور سلامتی دستوں میں زبردست تصادم میں 7شہری ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz farooq gives protest call against indian army over killing of 7 kashmiris in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.