ہند۔پاک سرحد پر فائرنگ کے واقعات پر میرواعظ کا سخت اظہار تشویش

سری نگر:حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ایک بار پھر دونوں ہمسایہ ممالک ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی اور تناؤ کے سبب شدید فائرنگ کے واقعات میں دونوں اطراف میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہورہا ہے اور سرحد سے متصل دونوں طرف کے علاقوں کی آبادی خوف و ہراس میں زندگی گذار رہی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ جوہری اسلحہ سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین کشیدگی اور تنازعہ کا اصل سبب چونکہ مسئلہ کشمیر ہی ہے اسلئے اس مسئلے کا پرامن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا حل تلاش کرنا انتہائی ناگزیر ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور مرضی کے مطابق اور دونوں ملکوں کیلئے قابل قبول ہو۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں تب تک امن و سلامتی ، ترقی و خوشحالی اورسیاسی استحکام کا قیام اس وقت تک ہرگز ممکن نہیں ہے جب تک نہ التوا میں پڑے مسائل خاص طور پر مسئلہ کشمیر کا دائمی اور منصفانہ بنیادوں پر حل نہیں نکالا جاتا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaiz express concern over indo pak border firing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply