حریت کانفرنس چیرمین میرواعظ عمر فاروق پھر نظر بند کر دیے گئے

سری نگر: (یو ا ین آئی) کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز حریت کانفرنس (ع) چیئرمین و متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہ پر نظر کرکے انہیں وسطی کشمیر کے چرار شریف جانے سے روک دیا۔ حریت (ع) کے ایک ترجمان نے کہا ’میرواعظ صاحب کو پروگرام کے مطابق اہلیان چرار شریف کی خصوصی دعوت پر آج چرار شریف جاکر وہاں علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین نورانی (رح) کے آستان عالیہ پر وعظ و تبلیغ کی مجلس سے خطاب کرنا تھا لیکن حکمرانوں نے علیٰ صبح حریت چیئرمین کو اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے ان کی پر امن سرگرمیوں پر طاقت کے بل پر قدغن عائد کردی‘۔
انہوں نے کہا ’ریاستی حکمرانوں کا حریت چیئرمین کے تئیں معاندانہ رویہ اور ان کی پر امن سرگرمیوں پر آئے روز پابندی نافذ کرنا سراسر انتقام گیرانہ سیاست کاری سے عبارت پالیسی کا عکاس ہے۔ ریاستی حکومت یہاں کے عوام کے جان و مال اور عزت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوکر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق حریت قیادت کو اپنے عتاب کا نشانہ بنا رہی ہے اور ایک طرف کشمیر کی عفت مآب خواتین کی لگاتار تذلیل کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف یہاں کی خواتین کی بال تراشی جیسے شر انگیز کارروائیوں میں ملوث عناصر کو لگام دینے میں حکومت کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان لوگوں کا واحد مقصد اور مطمح نظر حصول اقتدار ہے اور عام لوگوں کی پریشانیوں اور تکالیف کا ان لوگوں کا کوئی خیال نہیں‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mirwaez under house arrest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply