کشمیری انتہا پسندوں کا پولس گارڈ روم پر حملہ،خود کار ہتھیار لوٹ کر فرار

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مشتبہ جنگجو ایک پولیس گارڈ روم سے پانچ خودکار ہتھیار چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ اطلاع آج یہاں سرکاری ذرائع نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ اننت ناگ کے ڈورونامی گاؤں میں 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات کے دوران مشتبہ جنگجوؤں کا ایک گروپ ایک گارڈ روم میں داخل ہوا اور وہاں ایک ٹیلی ویژن ٹاور کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے پانچ خودکار ہتھیار چھین کر لے گئے۔ رپورٹوں کے مطابق چھننے گئے ہتھیاروں میں 3 ایس ایل آر، ایک انساس اور ایک کاربائن شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہتھیار چھیننے والے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ یہ جنوبی کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ہتھیار چھیننے کا تیسرا واقعہ ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چھیننے گئے ہتھیار جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے والے نوجوان استعمال کررہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants snatch weapons from tv tower guards in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply