جنوبی کشمیر میں انتہا پسندوں نے آٹو میٹک اسلحہ لوٹ لیا، پولس اہلکار معطل

سرینگر:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے کورٹ کامپلکس میں تعینات پولیس اہلکار پر حملہ کرکے خودکار اسلحہ لوٹ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسندوں کا ایک گروپ کل رات شوپیاں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے گارڈ کے کمرے میں گھس گیا اور پولیس اہلکار سے پانچ سیلف لوڈڈ رائفل چھین لیں۔
ذرائع کا مزید بتایا کہ پولیس اہلکارکو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسندوں کے ہتھیار لوٹنے کی واردات کے پیش نظر ان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پرمہم شروع کی گئی ہے۔ یہ واردات ایک مزید واقعہ کے 24گھنٹے بعد پیش آئی جس میں عسکریت پسندوں نے کولگام ضلع میں جموں و کشمیر بنک کی نقد وین پر حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں اوردو بینک ملازمین کوہلاک کردیاتھا۔
عسکریت پسندوں کے پولیس اہلکاروں سے ہتھیار لوٹنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔البتہ زیادہ تر لوٹے گئے ہتھیار کچھ وقت بعد برآمد کرلئے گئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants loot five weapons in kashmir policemen suspended in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply