حزب المجاہدین کے دو انتہاپسندوں کی ہلاکت کے خلاف شمالی کشمیر میں ہڑتال

حزب المجاہدین کے دو انتہاپسندوں کی ہلاکت کے خلاف شمالی کشمیر میں ہڑتال
سری نگر: شمالی کشمیر کے دو اضلاع بارہمولہ اور کپواڑہ کے متعدد علاقوں بالخصوص ایپل ٹاون سوپور اور ہندواڑہ میں منگل کے روز حزب المجاہدین سے وابستہ دو مقامی انتہا پسندوں کی ہلاکت کے خلاف غیراعلانیہ ہڑتال سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔ خیال رہے کہ ایپل ٹاون سوپور کے شنکر گنڈ براٹھ میں پیر کی صبح انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر سمیت دو انتہا پسندوں نے یو این آئی کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے کسی بھی حصے میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم کسی بھی طرح کے تشدد کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ضلع مجسٹریوں کے احکامات پر آج سوپور اور ہندواڑہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔