کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شیر پورہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سینٹر ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

موصول اطلاع کے مطابق انتہاپسندوں اور پولس فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے اچھا بل چوک پر سی آر پی ایف کی جو ٹیم تعینات کی گئی تھی اس پر انتہا پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونمے والے سی آر پی ایف جوانوں کی شناخت ہو گئی ہے وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نینا اور کانسٹبل سندیپ ہیں۔

دریں اثنا کشمیر میں مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ انتہاپسندوں نے جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں ائیک تھانہ پر فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق یاری پورہ میں وقع تھانے پر جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بندوق برداروں نے پانچ چھ راؤنڈ گولیاں چلائی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants kill two crpf jawans in jammu and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply