جموں و کشمیر میں انتہاپسندوں کے گرینیڈ حملے میں 4پولس اہلکار سمیت16 زخمی

جموں : پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کی ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں انتہاپسندوں کی گرینیڈ حملہ میں کم از کم16افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں میں چار پوس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولس افسران نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندوں نے شوپیان شوپیان شہر کے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس میں 12عام شہری اور چار پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔انہون نے کہا کہ وعلاقہ کی گھیرا بندی کر لی گئی ہے اور حملہ آوروں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی گئی۔زخمیوں میں ایک لڑ کی بھی شامل ہے جس کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔

اسے سری نگر اسپتال بھیج دیا گیا۔ شوپیان میںاسپتال ذرائع نے دو زخمیوں کی شناخت ایس ایچ او گلزار احمد اور اس کے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے مقدس ماہ رمضان کے موقع پر یکطرفہ مگر مشروط فائربندی کااعلان کیا تھا اس کے باوجود انتہاپسندوں نے گذشتہ ہفتہ سے سلامتی دستوں کے اہلکاروں اور سیاست دانوں کو نشانہ بنا کر گرینیڈ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants hurl grenade at security forces in j 16 injured in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply