کشمیر شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز پر انتہا پسندوں کی فائرنگ

سرینگر: جموں کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج صبح انتہا پسندوں نے سلامتی دستوں کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ۔ شوپیاں روڈ کے قریب حرمین حاجی پورہ میں انتہا پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔
دونوں طرف سے کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شدید تلاشی مہم چلا رکھی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants attack security force party in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply