کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولس پارٹی پر انتہاپسندوں کا حملہ

سرینگر:جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں انتہاپسندوں نے کل دیر رات ایک پولیس دستے پر خود اکر اسلحہ سے حملہ کردیا ۔تاہم اس حملہ میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈانگرپورا میں انتہا پسندوں نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ایک رپورٹ کے مطابق جس وقت حملہ کیا گیاتو قافلے میں شامل گاڑی میں ایک ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ جا رہا تھا ۔ جب تک ڈی ایس پر کا حفاظتی دستہ جوابی کارروائی کرتا انتہا پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوچکے تھے۔

Title: militants attack police party in pulwama | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply