سی آر پی ایف قافلہ پر کشمیری انتہا پسندوں کا حملہ، 6 اہلکار اور ایک کمسن لڑکی زخمی

سری نگر:جموں وکشمیر کی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک میں پیر کے روز جنگجوؤں کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر گھات لگاکر کئے گئے حملے میں 6 اہلکار اورایک کمسن لڑکی زخمی ہو گئے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے بھی یو این آئی سے بات کرتے ہوئے 6اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں نے اس وقت سی آر پی ایف اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ ایک پرائیویٹبس سے سفر کررہے تھے۔
سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’حملہ کے فوراً بعد روڑ اوپننگ پارٹی نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زینب نامی ایک کمسن لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو علاج ومعالجہ کے لئے برزلہ میں واقع ہڈیوں و جوڑوں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمی ہونے والی لڑکی قصبہ پانپور کی رہنے والی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militants attack crpf convoy in srinagar six jawans injured in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply