شوپیان ضلع میں اعلیٰ پولس افسران کے قافلے پر انتہا پسندوں کا حملہ

سری نگر:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جنگجوؤں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ جبکہ ضلع کے گڈورا گاوں سے ایک کار ہائی جیک ہوجانے کے بعد پولس نے پلوامہ اور بڈگام میںالرٹ جاری کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کے کمدلان گاؤں میں کل رات انتہاپسندوں نے پولیس کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی گاڑیوں میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دو سینئر پولیس افسروں اور کچھ پولیس کے جوان سوار تھے لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
حملے کے فووراً بعد سیکورٹی فورسز نے انتہا پسندوںکی تلاش میں علاقہ چھاننا شروع کر دیا۔دریں اثنا ایک پولس افسر نے بتایا کہ پامپور ضلع کے سمبورہ گاؤں کے ایک رہائشی محمد رفیق ڈار نے شکایت درج کرائی کہ انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے گدورا گاؤںمیںان کی آلٹو کار ،جو سفید رنگ کی تھی، ہائی جیک کر لی۔

Title: militants attack cops alert after car hijack | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,

Leave a Reply