کشمیر کے شوپیان ضلع میں دہشت گردوں نے گھر میں گھس کرپی ڈی پی کے سابق سرپنچ کو ہلاک کر دیا

سرینگر:(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں کل رات دہشت گردوں نے برسراقتدار پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کے سابق پنچایت رکن کو گو مار کر ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ تین شدت پسند شوپیان ضلع کے امام صاحب علاقہ میں کل دیر رات سابق پنچایت رکن محمد رمضان شیخ(50)کو نگبل میں واقع گھر میں گھس کر انہیں گولی ماردی
۔واقعہ کے وقت گھر میں موجود دوسرے افراد اور پڑوسیوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،جس میں ایک دہشت پسند ماراگیا۔جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اٹھانے میں کامیا ب رہے۔زخمی رمضان شیخ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مارےجانے والا دہشت گرد شوپیان کے ترینج گاؤں کا رہنے والا شوکت کمار عرف فلاحی بتایاگیا ہے۔
پولیس انسپکٹر جنرل ڈاکٹر ایس پی وید نے ٹوئٹ کرکے واقعہ کے تصدیق کرتے ہوئے کہا-”تین انتہا پسندوں نے پی ڈی پی کے سرپنچ محمد رمضان شیخ کا قتل کردیا۔گھر والوں اور پڑوسیوں کے ساتھ ہاتھا پائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا“۔ وادی میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں مقامی لوگوں نے دہشت گردوں سے دو بدو مقابلہ کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militant shoots former pdp sarpanch dies in scuffle with own men in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply