شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز سے تصادم میں ایک انتہا پسند ہلاک

سری نگر:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج صبح سیکورٹی فورس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں ایک انتہا پسند مارا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع کے ہندواڑہ کے ایک گاؤں میں سیکورٹی فورس اور جموںو کشمیر پولیس کا خصوصی آپریشن گروپ مشترکہ طور پر انتہا پسندوں کی تلاش کی مہم چلارہا تھا۔
اس دوران جب سیکورٹی فورس علاقے کو سیل کر رہی تھی تبھی وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے انتہاپسندوں نے خود کار رائفلوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فور ہی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کیجس میں ایک انتہاپسند ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں تین تا چار انتہاپسندوں کے روپوش ہونے کی خبر ہے۔ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

Title: militant killed in north kashmir encounter | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply