کشمیر کے اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنے والا انتہا پسند گرفتار

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز ایک مقامی انتہا پسند کو ا±س وقت گرفتار کرلیا گیا جب 2 انتہا پسندوںنے لال چوک علاقہ میں قائم بینک شاخ میں ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔ اگرچہ سیکورٹی فورسز نے ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی لیکن انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دو جنگجوو¿ں پر مشتمل ایک گروپ اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں قائم جموں وکشمیر بینک شاخ میں داخل ہوا اور ایک سی آر پی ایف اہلکار سے ا±س کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مقامی جنگجو کو دبوچ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت منیب احمد ملہ ساکن ریشی پورہ بہی گام کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کا دوسرا ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militant arrested after forces foil rifle snatching bid in anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply