کشمیر میں سیکورٹی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر معذور شخص گرفتارو رہا

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز ذہنی طور پر معذور ایک معمر شخص کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے ایک سیکورٹی فورس اہلکار سے اس کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے دبوچے جانے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد مذکورہ معمرشخص کو ریاستی پولیس نے رہا کردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ اننت ناگ کے لال چوک میں آج اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب علاقہ میں پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے تعینات ایک سیکورٹی فورس اہلکار سے ایک معمر شخص نے اس کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم جب مذکورہ اہلکار نے اپنے دوسرے ساتھیوں کو الرٹ کیا تو انہوں نے اس شخص کو فوراً دبوچ لیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکار نے اس شخص کو پولیس کے حوالے کرنے سے قبل بری طرح زدوکوب کیا۔ بعدازاں پولیس کو جب معلوم ہوا کہ رائفل چھیننے کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر معذور ہے تو انہوں نے اسے رہا کردیا۔ خیال رہے کہ وادی میں گذشتہ ایک برس کے دوران رائفل چھیننے کے قریب ایک درجن واقعات درج کئے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mentally disturbed old man tries to snach gun from a security jawan in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply