بی جے پی کی حرکتیں بند نہ ہوئیں تو مزید اور یٰسین ملک اور صلاح الدین پیدا ہوں گے

سری نگر: نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قیادت والی این ڈی اے حکومت کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے انتباہ دیا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں میں پھوٹ ڈالنے اور ریاستی معاملات میں مداخلت کر کے مزید علیحدگی پسند لیڈر پیدا نہ کرے۔

جمعہ ے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر حکومت نے 1987کی طرح ووٹروں کا حق رائے دہندی چھینا اور اگر اس نے اسی طرح عوام میں پھوٹ ڈالی اور اسی طرح مداخلت جاری رکھی تو وہ سمجھتی ہیں کہ ایک اور صلاح الدین اور ایک یٰسین ملک پیدا ہوں گے اگر اس نے پی ڈی پی میں پھوٹ ڈالنے کی اسی طرح کوشش کی تو اس کے نتائج بڑے بھیانک ہوں گے۔

محبوبہ جموں و کشمیر میں1987کے انتخابات کا ذکر کر رہی تھیں تب عام خیال یہی پایامجارہا تھا کہ اس الیکشن میں دھاندلی سے ہی فاروق عبداللہ وزیر اعلیٰ بنے تھے اور اسی وقت سے ریاست میں انتہا پسندی تولد ہوئی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba mufti warns bjp not to make more yasin maliks in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply