محبوبہ مفتی حکومت کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کر رہی: فاروق عبداللہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ کشمیر میں خواتین ، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیاجارہاہے اور یہ صورتحال پچھلے چار ماہ سے جاری ہے۔
انہوں نے یہاں پارٹی ہیدکوارٹر شیر کشمیر بھون میں صوبہ جموں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکشمیر میں زندگی سے لڑنا پڑ رہاہے ۔ ا سکول بند ہیں، یونیورسٹیاں بند ہیں، کوئی تجارتی سرگرمی نہیں ، سیاح ریاست آنے سے کترارہے ہیں ، تاجر برادری کو 10000کروڑ روپے کا نقصان ہواہے لیکن میں حیران ہوں کہ ان حالات میں بھی حکومت بہت جلد سب کچھ معمول پر لانے کے وعدے کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ خاتون اچھی حکومت نہیں چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کوئی قدم ابھی تک نہیں اٹھایا۔تاہم ان کاکہناتھاکہ وہ دن کب آئے گاجب لوگ کشمیر کی گلیوں میں آزادی سے گھومیں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ حال ہی میں انہوں نے حدمتارکہ کے کئی علاقوں دورہ کیا لیکن کسی بھی منتری یا تنتری کو نہیں پایا ۔ان علاقوں کے لوگ حکومت کی عدم توجہی کے سبب بے یارو مددگار ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba mufti should step down says farooq abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply