کشمیر کی صورت حال محبوبہ مفتی حکومت جان بوجھ کر بگاڑ رہی ہے: نیشنل کانفرنس

سری نگر:(یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس نے حالات سے نمٹنے کے لئے جموں وکشمیر حکومت کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ حکمرانوں کے غیری سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے مستقبل قریب میں وادی کے حالات میں سدھار آنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی طرف سے جمعرات کو جبری طور پر دکانداروں اور دیگر کاروباری اداروں کو بند کرنے سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ حکمران ٹولہ وادی میں حالات کو معمول آنے نہیں دینا چاہتے۔جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر سینئر لیڈران ، ممبرانِ قانون اور سینئر عہدیداروں کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی جنرل سکریٹری نے کہا کہ وادی کو پوری طرح فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیاگیاہے، لوگ زبردست مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، ہر طرف خوف وہراس اور جنگ کا ماحول ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔
فورسز پر جنگی جنون سوار ہوگیا ہے۔ساگر نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور بندشوں سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں علاج و معالجہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں پھنسے بیماروں کی حالت زار دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔اگرچہ کل دوپہر کے بعد حالات معمول پر آنے لگے اور لوگوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کی کوشش اور ٹرانسپورٹ بھی چلنے لگا لیکن حکومتی اہلکاروں نے جبراً دکانیں بند کروائیں اور ٹرانسپورٹ اور دیگر سرگرمیاں معطل کروا دیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba mufti govt is responsible for kashmir situation in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply