”تم وادی کو امن دو میں تمہیں ملازمتیں دوں گی“:کشمیری نوجوانوں سے محبوبہ مفتی کی اپیل

سری نگر:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واد ی کشمیر میں تشدد کا راستہ ترک کرنے اور امن وامان کے قیام میں تعاون فراہم کرنے والے نوجوانوں کو نوکریوں کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جو نوجوان محبوبہ مفتی کے محافظ ہوا کرتے تھے وہی نوجوان آج ہاتھوں میں پتھر لئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو تین ماہ کے دوران ایک درجن مقامی جنگجوؤں نے بندوقیں چھوڑ کر اپنے گھروں کی راہ پکڑ لی۔ محترمہ مفتی جو کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر بھی ہیں، نے منگل کو یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میری تمہارے ساتھ جان پہچان نئی نہیں ہے۔ آج میرے پیچھے محافظوں کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہے، لیکن جب میں تمہارے دیہات کا دورہ کرتی تھیں تو میری پولیس اور سیکورٹی فورسز آپ جوان ہی ہوتے تھے۔
جو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر میرے لئے ڈھال کا کردار ادا کرتے تھے، مجھے تکلیف ہے کہ جو نوجوان میرے دائیں اور بائیں ہوتے تھے، آج ان کے ہاتھوں میں پتھر کیوں ہیں؟ ان کے ہاتھوں میں پتھر نہیں ہونے چاہیے‘۔ انہوں نے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور امن وامان کے قیام میں تعاون فراہم کرنے والے نوجوانوں کو نوکریوں کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ’میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ امن کے قیام میں میرا تعاون کیجئے۔
میں وزیر اعظم کو یہاں آنے کی دعوت دوں گی اور ان سے کہوں گی کہ وہ میرے نوجوانوں کے لئے روزگار کا اعلان کرے۔ مجھے امن دیجئے میں آپ کو محکمہ سیاحت میں نوکری دوں گی، یہ میرا آپ کے ساتھ وعدہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba mufti give me peace i will give you jobs in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply